About Us

حکیم نذیر احمد چودھری کی شخصیت طب و حکمت کی دنیا میں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ طب و حکمت کے شعبہ میں عرصہ دراز سے عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں انھوں نے ہمدرد صحت دواخانہ (رجسٹرڈ) کے نام سے اپنا مطب بنا ہوا ہے۔ حکیم صاحب دواخانہ پر بنفسِ نفیس تشریف رکھتے ہیں اور مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں۔

حکیم صاحب طب کے شعبمیں ہمیشہ نئی جہتوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ انھوں نے قدیم طبی نسخہ جات پر تحقیق کرکے موجودہ طرز زندگی اور لوگوں کی ضروریات کے پیش نظر ان کی تشکیلِ جدید کی ہے اور قدرتی طریقہ علاج یعنی طبِ یونانی و اسلامی کے مطابق متعدد بیماریوں کے لیے تیر بہدف ادویات بنائی ہیں جو طب کے میدان میں یقیناً ایک قابلِ قدر اضافہ ہے۔

حکیم صاحب کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اندرون و بیرون ملک اور دور دراز سے آنے والے مریضوں کی سہولت کے لیے ہم نے اپنی ویب سائٹ nazirherbalcure.pk پر حکیم صاحب کی مجوزہ ادویات کی آن لائن خریداری کو شروع کیا ہے۔ آپ اپنی ادویات ہماری ویب سائٹ پر شاپ کے لنک پر کلک کرکے آن لائن آرڈر کر سکتے ہیں۔

ہمدردِ صحت دواخانہ (رجسٹرڈ ) کی ادویات اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

آن لائن چیک اپ

ہم نے طب یونانی کے مطابق اخلاط کےنظریہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مزاج کو خود چیک کرنے کا طریقہ کار وضع کیا ہے ۔

آپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے اپنا مزاج خود چیک کر سکتے ہیں۔