خلط صفراء

Categories:

خلط صفراء (پت دوشPitta Dosha)

طبی لحاظ سے، تشخیص، کا طریقہ کار اور مزاج کی پہچان

تشخیص

طب میں سب سے زیادہ تشخیص کا انحصار مزاج پر ہے یہ اس لئے کہ تمام اعضائے بدن کی ساختوں کا اپنا اپنا ایک مزاج ہے اور وہ تمام ساختیں اپنا اپنا حصہ خون سے الگ الگ وصول کرتی ہیں اور خون تین اخلاط کا مرکب ہے اس میں جس خلط کی زیادتی ہو گی اسی کے اثرات اس کی ساخت حتیٰ کہ عضو رئیس تک نمایاں ہوں گے یہ اخلاط چونکہ تین ہیں اس لئے تین ہی طرح کے مزاج ہوں گے

– بلغمی

– سوداوی

– صفراوی (پت دوشPitta Dosha)

اپنا مزاج خود چیک کریں

صفراوی مزاج (پت دوشPitta Dosha)

وہ تمام اشیاء جو بالکیفیت بالہئیت یا بالتاثیر گرم ہوں انہیں صفراوی قانون مفرد اعضاء کی اصطلاح میں غدی کہا جاتا ہے ایسی چیزیں گرم کیفیات کی حامل ہوتی ہیں اور یہی اثرات خون میں پیدا کرتی ہیں جہاں کہیں صفراوی یا غدی کا لفظ آئے تو وہاں جگر میں پیدا ہونے والی رطوبت صفراء مراد ہیں یہی جگر ہی اس کی پیدائش کا مرکز ہے جب جگر کا فعل تیز ہوتا ہے تو صفراء زیادہ بنتا ہے اور جب جسم کو صفراء زیادہ مقدار میں پیدا کرنے والی اشیاء دیتے ہیں تو جگر وغدد کا فعل لازمی تیز ہوتا ہے

اب ان تینوں کی الگ الگ پہچان یہ ہے۔

صفراوی مزاج (پت دوشPitta Dosha) کی پہچان 

عموماً پھیکے زرد چہرے صفراوی مزاج ہوتے ہیں

منہ کا زائقہ چرپرایا نمکین رہنا

پیاس زیادہ لگنا

جسم میں چبھن گھبراہٹ اور چنگاریاں محسوس ہونا

رقت وسرعت کی شکایت ہونا

بات چیت صاف اور تیز تیز کرنا

غصہ جلدی آنا

عورتوں کو حیض تکلیف سے آنا

عورتوں کو سیلان پیلے رنگ کا آنا اور جلن ہونا

خفقان قلب کا عارضہ ہونا

طبعیت کا بوجھل رہنا

جلد پر چھپاکی ظاہر ہونا

نزلہ حار کی شکائت ہونا

دائمی پیچش ہونا

صداع حار یا درد شقیقہ ہونا

تپ محرقہ ہونا

زکاوت حس ہو جانا

ضیق النفس کلوی ہونا

آماس

ہاتھ پاؤں اور پیشاب میں جلن

آشوب چشم

نیند کی بے چینی غنودگی اور خواب میں آگ دیکھنا

اجابت بے قائدہ رہنا

فشارالدم قوی رہنا

پٹھوں کی کمزوری ہونا

صفراوی یا غدی مزاج (پت دوش Pitta Dosha) میں ممکنہ امراض

لیور سروسز ۔ سوزش جگر(Hepatitis-B)۔ سپرم کی کمی(azoospermia) ۔ ماہواری زیادہ آنا۔مایگرین۔متلی۔الٹی۔گردوں سے چربی خارج ہونا۔رحم میں پانی کی تھیلیاں۔سرعت انزال۔ پایوریا ۔ ٹانسلز۔ السرمعدہ ۔ پیشاب کی جلن ۔ دل کی دھڑکن تیز ہونا۔ معدہ کی جلن۔ تیزابیت ۔ کیل مہاسے۔ سکن الرجی ۔ جلد کی جلن ۔ آنکھوں کی جلن۔ بھوک کی کمی ۔ استسقاء ۔ پیشاب میں خون آنا۔  چکن پوکس ۔ ڈینگی بخار۔ السر ڈوڈینیم ۔ ماہواری زیادہ آنا ۔ پتہ کی پتھری ۔ سوزاک ۔ خونی بواسیر۔ دل کی جلن ۔ پیلا یرقان ۔ ہائپر تھایرایڈ ۔ نیند کم آنا ۔

Mutadil-e-Safra

غذائی چارٹ

صفراوی مریضوں کے لیے  اناج

 جئی چوکر جو کا آٹا ,جو کا دلیہ,۔ چاول (باسمتی، سفید، جنگلی)  گندم کی روٹی, ساگودانہ کی کھیر وغیرہ 

صفراوی مریضوں کے لیے سبزیاں 

 موصلی سفید, چقندر (پکا ہوا) ,ہری مرچ , خربوزہ, بروکولی,  پھول گوبھی ,گاجر (پکی ہوئی)  دھنیا سبز, کھیرا , سبز پھلیاں , کھمبی بھنڈی توری,توری دیسی۔ پیاز (پکی ہوئی)  مٹر   آلو, پیٹھا کدو,دیسی گھیا, مولیاں (پکی ہوئی)  ،  وغیرہ

صفراوی مریضوں کے لیے پھل

سیب (میٹھا) سیب کی چٹنی خوبانی (میٹھی) بیریاں (میٹھی) چیری (میٹھی) ناریل , انگور (سرخ، جامنی، سیاہ) آم (پکے ہوئے) خربوزے۔ اورنج (میٹھا) پپیتا ناشپاتی انناس (میٹھا) بیر (میٹھا) انار , کشمش اسٹرابیری تربوز وغیرہ

صفرا کو معتدل کرنے والے مسالے

تلسی (تازہ) کالی مرچ (چھوٹی مقدار) الائچی , دھنیا (بیج یا پاؤڈر) زیرہ (بیج یا پاؤڈر)  سونف, ادرک (تازہ)  نارنجی کا چھلکا پودینہ, ہلدی ,گلاب کی پتیاں یا سفوف

صفراوی مریضوں کے لیے میٹھے

 جو کا مشروب ,کھجور کی چینی ,کوزہ مصری,گلوکوزڈی, پھلوں کا رس ۔ 

صفراوی مریضوں کے لیے تیل

ناریل کا تیل دیسی مکھن گھی, اخروٹ کا تیل

صفراوی مریضوں کے لیے گوشت اور انڈے جو  کھا سکتے ہیں

بھینس کا گوشت, چکن (سفید) ,انڈے (صرف سفید)  ہرن کا گوشت

صفراوی مریضوں کے لیے گری دار میوے اور بیج

بادام (بھیگے اور چھلے ہوئے) مغز چہار  ناریل  پاپ کارن (بغیر نمک کے) کدو کے بیج وغیرہ

صفراوی مریضوں کے لیے دودھ والی اشیاء

مکھن (بغیر نمک) پنیر (نرم، بغیر نمک ) پنیر گائے کا دودھ اور گھی ,بکری کا دودھ بکری کا پنیر (نرم، بغیر نمک) آئس کریم, دہی (گھریلو، پتلا، بغیر )

صفراوی مریضوں کے لیے دالیں 

سیاہ پھلیاں سیفید چنے  لوبیہ دال اور پھلیاں مونگ کی پھلیاں مونگ کی دال ۔ماش کی دال

صفراوی مریضوں کا پرہیز

صفراوی مریضوں کے لیے پھل جو نہی کھانے

سیب (کھٹا) خوبانی (کھٹی)  چیری (کھٹی) کرین بیریز گریپ فروٹ انگور (سبز) کیوی لیموں آم (سبز) اورنج (کھٹا) کھجور انناس (کھٹا) بیر (کھٹا) املی

سبزیاں جو صفراوی مریض نہی کھایں گے

پالک۔بینگن۔کریلے وغیرہ

اناج جو صفراوی مریض نہی کھایں گے

  جوار,چاول (براؤن) مسالے والے, رائی,چنے,چنے کا بیسن, خمیری روٹی,گندم کا دلیہ ,وغیرہ ,

دالیں جو صفراوی مریض نہی کھایں گے

دال چنا 

دودھ سے بنی اشیاء جو صفراوی مریض نہی کھایں 

چاۓ دودھ والی 

خشک میوے جات جو صفراوی مریض نہی کھایں گے 

بادام (چھلکے کے ساتھ)  کاجو ,چیاسیڈ,  مونگ پھلی,  پستہ, تل کے بیج, اخروٹ وغیرہ

گوشت انڈے جو صفراوی مریض نہی کھایں گے

بڑے کا گوشت,بکرا کا گوشت,خرگوش,کبوتر,  بطخ ,انڈے (زردی) ,مچھلی, سمندری غذا ٹونا مچھلی وغیرہ

تیل جن سے صفراوی مریض پرہیز کریں گے

بادام کا تیل, زیتون کا تیل, مکئی کا تیل, زعفران کا تیل, تل کا تیل,سرسوں کا تیل ,سورج مکھیا کا تیل وغیرہ

میٹھے جن سے صفراوی مریض پرہیز کریں گے

شہد,گڑ,سفید چینی وغیرہ

مسالے جن سے صفراوی مریض پرہیز کریں گے

اجوائن , سونف ,تلسی (خشک) ,چاۓ کی پتی ۔ لال مرچ, لونگ, میتھی, لہسن, ادرک (خشک) ,ہنگ , سرسوں کے بیج, جائفل, نمک مرچ سیاہ۔فلفل دراز وغیرہ 

ازحکیم نذیر احمد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *